معیاری گوشت کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ڈاکٹر تنویر کلیار

 معیاری گوشت کی فراہمی اولین  ترجیح ہے ،ڈاکٹر تنویر کلیار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر کلیار نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم دوکانوں پر گوشت کے معیار کو چیک کیا ۔۔

اس موقع پر انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بغیر مہر کے گوشت ضائع کرنے اور قانونی کاروائی کی ہدایات دیں، ڈاکٹر تنویر کلیار کا کہنا تھاکہ معیاری گوشت کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،مضر صحت گوشت کی فروخت کسی صورت قبول نہیں،قانون شکنی سامنے آنے پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور کاروائی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں