دہشتگردی کیساتھ کرپشن کا بھی سامنا ،پاکستان ترقی نہیں کررہا،پیر فاروق بہائوالحق شاہ

 دہشتگردی کیساتھ کرپشن کا  بھی سامنا ،پاکستان ترقی نہیں  کررہا،پیر فاروق بہائوالحق شاہ

بھلوال(نمائندہ دنیا) امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے اداروں کیساتھ ساتھ ہر شہری کی یہ ذمہ داری ہے۔۔

 کہ وہ پاکستان میں ملک دشمن قوتوں کیخلاف ملکر مشترکہ جدوجہد کرے تاکہ پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کیا جاسکے ان خیالات کا اظہارامیدوار سابق صوبائی اسمبلی پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کیساتھ ساتھ کرپشن کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا آج پاکستان کے تمام ادارے کرپشن کے خاتمے کیلئے ملکر جدوجہد کریں تاکہ پاکستان کو دہشتگردوں کیساتھ ساتھ کرپٹ لوگوں سے پاک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو امن اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں