بھیرہ کے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالینگے ‘ انیلا نورین مہر

 بھیرہ کے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج نذیر احمد آج اپنی ذمہ  داریاں سنبھالینگے ‘ انیلا نورین مہر

بھیرہ(نامہ نگار ) تحصیل بار بھیرہ کی نائب صدر انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج کا دن بھیرہ کی عدالتی تاریخ کا یادگار دن ہے۔۔

 کیونکہ نئے تعینات ہونیوالے بھیرہ کے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھلوال سے تقریباً 3سو کے قریب سول، فیملی مقدمات اور فوجداری اپیلیں سیشن عدالت بھیرہ ٹرانسفر کی گئی ہیں ان میں 45کے قریب قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بھیرہ سیشن ڈویژن بننے سے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہونے کیساتھ ساتھ عوام کی سفری مشکلات بھی ختم ہوں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں