فیسکو کے ٹرانسفارمرز اور لٹکتے تار انسانوں کیلئے خطرہ

فیسکو کے ٹرانسفارمرز اور لٹکتے تار انسانوں کیلئے خطرہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیسکو کی جانب سے کم اونچائی پر نصب کیے گئے ٹرانسفارمرز اور تاروں کی اونچائی نہ بڑھائی جاسکی شہر کے۔۔

 مختلف علاقوں میں زمین چھوتے تار اور ٹرانسفارمرز انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔فیسکو کی عدم توجہ کے باعث فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں انتہائی کم اونچائی پر موجود ٹرانسفارمر اور تاروں کو عرصہ دراز سے درست انداز میں ٹھکانے نہیں لگایا جارہا جھنگ روڈ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتنی کم اونچائی پر موجود ہیں کہ بچے بھی ان کو ہاتھ لگاسکتے ہیں ماضی میں ان ٹرانسفارمرز سے حادثات بھی ہوچکے ہیں لیکن فیسکو کی جانب سے اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی بیشتر دیہی علاقوں میں مین تار بھی انتہائی کم اونچائی پر لگے ہوئے ہیں ۔جس کی وجہ سے آئے روز کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن فیسکو حکام اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دیتے شہریوں نے سی ای او فیسکو سے توجہ کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں