مفاد پرستوں کی پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں :ملک خضر حیات ‘قاسم اقبال

مفاد پرستوں کی پی ٹی آئی میں کوئی  جگہ نہیں :ملک خضر حیات ‘قاسم اقبال

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں ملک خضر حیات فروکہ،قاسم اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ایسے وزیراعظم کو قوم پر مسلط کر رہی ہے جس نے 16ماہ کی حکومت میں معیشت کا بیڑا غرق کیا ۔۔

جسکی سزا عوام آج تک بھگت رہی ہے انھوں نے کہا کہ اگر اسی طرح نا اہل لوگوں کو ملک پر مسلط کیا جاتا رہا تو یہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ 4سال ایم پی اے کیساتھ سائے کی طرح رہنے والوں نے معمولی مفاد کی خاطر انکی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور آخری وقت میں وفاداریاں تبدیل کیں اور انکے ساتھ فوٹو سیشن کراتے رہے اب وہ مقداد خان کو جھانسہ دے کر تحریک انصاف میں جگہ بنانا چاہتے ہیں ایسے مفاد پرستوں کی پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں نہ کارکن انھیں قبول کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں