مہنگائی جبری مشقت سے بچوں کی جان چھڑانے میں رکاوٹ

مہنگائی جبری مشقت سے بچوں کی جان چھڑانے میں رکاوٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ہوشربا مہنگائی ،دووقت کی روٹی کی ضرورت جبری مشقت کا شکار بچوں کی جان خلاصی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی اور محکمہ لیبر بھی ناکام ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔

تفصیل کے مطابق ہوٹلوں’ کھیتوں ورکشاپوں’ فیکٹریوں’ کارخانوں گھروں اور ہوٹلوں پر کام کرنے والے بچے زندگی کی تمام آسائشوں سے محرومی کا شکار ہو کر والدین کی مجبوری اور مناسب آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے رزق کی تلاش میں اپنی تمام خوشیاں بھول گئے ہیں’ کم عمر معصوم بچوں کی مشقت کا منظر ہر سڑک’ ہوٹل’ ورکشاپ’ تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے ’ جبکہ حالیہ دو سالوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں تشویشناک اضافہ کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے ،محکمہ لیبر کا کہنا ہے کہ بچوں کو جبری مشقت سے بازیاب کروا یا جاتا ہے مگر والدین کی مجبوری ہے وہ پھر سے انہیں کاموں پر بھیج دیتے ہیں، اور طرح طرح کی مجبوریاں آڑے آ جاتی ہیں دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت میلوں’ ٹھیلوں سیاسی انعام و اکرام من پسند افراد کو لاکھوں روپے کی بخشش دینے کے علاوہ غیر ترقیاتی کاموں پر کروڑوں روپیہ خرچ کر کے محض اپنی شہرت میں اضافہ کرتی ہے ’ حالانکہ غربت’ بیروزگاری’ پسماندگی اور بد ترین معاشی مشکلات کے شکار لاکھوں بچے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں