غرباء و مساکین کیلئے رمضان میں امداد کے رجحان میں واضح کمی

غرباء و مساکین کیلئے رمضان میں امداد کے رجحان میں واضح کمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہوشربا مہنگائی اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے پیش نظر امسال ماہ رمضان کے دوران گزشتہ سالوں کی نسبت فلاحی تنظیموں اور صاحب حیثیت افراد کی طرف سے غرباء و مساکین کیلئے۔۔۔

 رمضان پیکجز کے تحت امداد کے رجحان میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ،نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود ابھی تک وہ تنظیمیں بھی خاموش ہیں جو ہر سال کسی نہ کسی صورت میں لوگوں کی امداد کے پیکجز کا اعلان رمضان المبارک کے آغاز میں ہی کر دیا کرتی تھیں،مگر موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے بھی اب کی بار ہاتھ کھینچ لیا ہے ، اس سال بھی غریب مساکین کی نظریں عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے مالی امداد کے پیکجز کے انتظار میں ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں