دہشت گردی کا ناسور پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک: شیخ آصف وہرہ

 دہشت گردی کا ناسور پاکستان  کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے  خطرناک: شیخ آصف وہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دہشتگردی کا ناسور پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو ملکر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔۔۔

 اگر ایسا نہ کیا گیا تو دہشتگردی کا ناسور کینسر کی صورت اختیار کرجائیگا اس لئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،صدر پاکستان الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ آصف وہرہ نے کہا کہ شانگلہ میں خود کش حملہ کے دوران 5چینی انجنیئرز کا مارے جانا انتہائی افسوسناک امر ہے اس دہشتگردی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر نشان عبرت بنانا ہوگا تاکہ آئندہ کسی کو اس گھناؤنے جرم کی جرات نہ ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں