وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا جس میں قانون کے الگ الگ راستے ہوں ،چو دھری عدیل ارائیں

وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا جس  میں قانون کے الگ الگ راستے  ہوں ،چو دھری عدیل ارائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معروف سیاسی رہنماء چو دھری عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا جس میں قانون کے دو الگ الگ راستے ہوں جس کی وجہ سے غریب تو قانون کے راستے پر چلتے ہوئے۔۔۔

 اس کے شکنجے میں آجائے جبکہ اشرافیہ قانون کو روندتے ہوئے گزر جائے اب اس کو بدلنا ہوگا اور ہم سب کو قانون کے تابع آنا ہوگا وگرنہ پاکستان کے حالات اب مزید کسی بھی قسم کی غفلت کے حامل نہیں ہوسکتے وقت کی ضرورت ہے کہ قانون کی پاسداری اور لوٹی گئی دولت بلا تفریق واپس لائی جائے تب ہی پاکستان ترقی کریگا اور اس کی معیشت مضبوط ہونے کیساتھ ساتھ غریب خوشحال ہوگا ۔ وگرنہ ستر سالوں سے ووٹ دینے والے مقروض سے مقروض تر اور ووٹ لینے والے امیر سے امیر تر ہورہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں