چیف محکمہ آباد عارف نیازی کا تحصیل عیسیٰ خیل کا دورہ

چیف محکمہ آباد عارف نیازی  کا تحصیل عیسیٰ خیل کا دورہ

کمرمشانی (نامہ نگار)چیف محکمہ آباد کا خصوصی دورہ۔محکمہ آباد صوبہ پنجاب کے چیف محکمہ آباد عارف نیازی نے ایس ڈی او آباد شوکت حسین بھٹی کے ہمراہ ضلع میانوالی کی تحصیل عیسی خیل کا اسپیشل وزٹ کیا۔۔۔

 اور کسانوں سے مسائل دریافت کیئے چیف محکمہ آباد عارف نیازی نے مختلف ایریا پر جاکر مسائل معلوم کیئے کسانوں کی طرف سے ٹربائنوں پر سولر سسٹم لگانے اور پائپ لائنیں لگانے کی گزارش کی گئی خٹک بیلٹ کی عوام سے ملاقات کی اور ان کے لیئے واٹر ٹینک سٹوریج کا وعدہ کیا ملک عمران قاروقی نے چیف محکمہ آباد پنجاب عارف نیازی کو مختلف ایریا کا وزٹ کرایا پنجاب کے چیف کے وزٹ پر عوامی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اب ہماری پسماندہ تحصیل کے مسائل ضرور حل ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں