پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس سلنڈر پر چلانے کا سلسلہ جاری

 پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس سلنڈر پر چلانے کا سلسلہ جاری

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل صدر مقام بھیرہ سے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو پابندی کے باوجود گیس سلنڈروں پر چلا کر مسافروں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔۔۔

جبکہ مسافر گاڑیوں کی حالت بھی ناقابل بیان ہے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودہا جو گاڑیوں کی فٹنس اور قانونی طور پر طے کرایہ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں اپنے فرائض سے غافل اور درپردہ ٹرانسپورٹ مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور یہی کردار ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کا ہے جس سے عوام کا حکومتی جماعت پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ، کمشنر سرگودہا اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف بھیرہ تحصیل بلکہ سرگودہا ضلع بھر میں مسافر ٹرانسپورٹ کی بدحالی اور مسافت سے زائد کرایوں کی وصولی کا نوٹس لیں اور اصلاح احوال کے لئے ذمہ داروں کو ادائیگی فرائض کی سختی سے ہدایت کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں