آوارہ جانوروں،غیر قانونی باڑوں کیخلاف کاغذی کارروائیاں

آوارہ جانوروں،غیر قانونی باڑوں کیخلاف کاغذی کارروائیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں آوارہ جانوروں اور غیر قانونی باڑوں کے خلاف آپریشن میں فرضی کاروائیوں کے ذریعے حکام بالا کو ‘‘ماموں ’’بنا دیا گیا۔۔۔

شہر میں آوارہ مویشیوں اور غیر قانونی باڑوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے تناظر میں کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی نے کارپوریشن حکام کو شہر میں خصوصی آپریشن کے احکامات جاری کئے جس پر شعبہ انکروچمنٹ نے گلشن جمال، منور کالونی ، دین کالونی ، گل والا، فیصل ٹاؤن، مقام حیات ،منظور ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کر کے 2درجن سے زائد باڑوں کے باہر انہیں سیل کرنے کے نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے مگر مبینہ ساز باز اور ڈنک ٹپاؤ پالیسی کے ذریعے عملی طور پر کسی باڑے کو سیل نہیں کیا گیا اور ان میں بدستور کام جاری رہا، یہی نہیں آپریشن کو بھرپور طریقے کامیاب بنانے کیلئے سب اچھا کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ اس دوران کارسرکار میں معمولی مزاحمت بھی ظاہر کی گئی تاکہ حکام بالا کو رام کیا جا سکے ، جبکہ دوروز بعد انتظامیہ کی جانب سے مویشی باڑوں کے باہر سیل کئے جانے کے نوٹسز بھی اتار دیئے گئے اس طرح صورتحال بدستور جاں کی توں ہے ، حالیہ آپریشن صرف کاغذی کاروائی اور مبینہ طور پر دیہاڑی لگانے کے سوا کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں