ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خالی اسامیوں کی تفصیل طلب

 ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خالی اسامیوں کی تفصیل طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کی بھرتی پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اورملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے۔۔۔

خالی اسامیوں کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے یاد رہے کہ کلیریکل سٹاف کی کئی سالوں سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے متد ان محکموں اور اداروں میں متعدد پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس سے سرکاری امور نمٹانے میں دشواری پیش آرہی ہے یاد رہے ایک دو سال قبل درجہ چاہوں کی بھرتی کی گئی تھی جو زیادہ تر سفارشی اور سیاسی بھرتی ہوئی تھیں اور مختلف فورمز پر اب بھی ان کے حوالے سے شکایات زیر سماعت ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں