چوری، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث 7رکنی گروہ گرفتار

چوری، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث 7رکنی گروہ گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ ساہیوال اور تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی مشترکہ کاروائی،چوری، ڈکیتی، اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث 7 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 اس حوالے سے تھانہ ساہیوال میں متعدد مقدمات کے مدعیوں کو مال مسروقہ واپس دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت ڈی ایس پی ساہیوال سرکل حق نواز میکن نے کیاس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال محمد افضل گوندل اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ اسد حیات بھوآنہ بھی موجود تھے تھانہ ترکھانوالہ اور تھانہ ساہیوال پولیس نے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے برآمد کی گئی اشیاء میں نقدی، موٹریں، بکریاں، سولرسسٹم، اور موٹرسائیکلز وغیرہ شامل ہیں تقریب کے اختتام پر افطاری کا بھی سپیشل اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں پولیس اور مقدمات کے مدعیوں کے علاوہ میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں