عید پر فروخت کیلئے لائی گئی 11کلو سے زائد افیون،آئس برآمد

عید پر فروخت کیلئے لائی گئی 11کلو سے زائد افیون،آئس برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید الفطر کے موقع پر فروخت کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی تھانہ ساجد شہید پولیس کی بڑی کاروائی، 9 کلو افیون، 2.5 کلو آئس اور غیر قانونی اسلحہ پکڑ لیا۔۔۔

دوران سنیپ چیکنگ ملزمان اعجاز اور قیصر سے افیون 9 کلو اور آئس اڑھائی کلو ،غیر قانونی اسلحہ 2 پسٹل 9MM اور 4 پسٹل 30 بور بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ڈی پی او سٹی عبد السمیع شیخ، ایس ایچ او ساجد شہید عنصر عباس اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں