ٹاؤن رہائشی سکیم کی آباد کاری التوا کا شکار ہونے کا خدشہ

ٹاؤن رہائشی سکیم کی آباد کاری التوا کا شکار ہونے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف سرگودہا کے مابین ہونے والا معاہدہ خطرے میں پڑنے سے ماڈل ٹاؤن رہائشی سکیم کی آباد کاری التوا کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا نے اپنے ملازمین کی رہائش گاہ کے لیے سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ماڈل ٹاؤن سکیم میں پلاٹس لینے کے لیے ایک ایگریمنٹ کیا تھا اس ضمن میں ایس ڈی اے سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مذکورہ اراضی کی مارکیٹ ویلیو لگانے کی استدعا کی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے تین لاکھ روپے فی مرلہ کی قیمت کا تعین کیا جبکہ اس کے علاوہ 75 ہزار روپے فی مرلہ ڈیویلپمنٹ چارجز الگ ہیں یونیورسٹی آف سرگودھا فی مرلہ اڑھائی لاکھ روپے کے حساب سے خریدنے کی خواہش مند تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم زیادہ ہونے پر معاہدہ ختم ہو سکتا ہے سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی یونیورسٹی آف سرگودھا سے حاصل ہونے والی قوم سے ماڈل ٹاؤن میں بجلی گیس اور سڑکات کی تعمیر بنوانا چاہتی ہے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر اس اسکیم کی آباد کاری التوا میں چلی جائے گی یاد رہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایک کنال 10 مرلہ اور ساڑھے سات مرلہ کے 238 پلاٹس خریدنے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں