شہر میں گردونواح سے پیشہ ور بھکاریوں نے یلغار کر دی

شہر میں گردونواح سے پیشہ ور بھکاریوں نے یلغار کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )شہر میں گردونواح سے پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے گلی’ محلوں’ بازاروں’ مساجد کے گیٹس پر انکی بڑی تعداد ڈیرے جمائے ہوتی ہے۔۔۔

 دیگر شہروں سے آئے ہوئے یہ بھیکاری مختلف مقامات پر خالی پلاٹوں میں کیمپ لگا کر رہائش پذیر ہیں جو سحری کے وقت سے بھیک مانگنا شروع ہوتے ہیں اور نماز تراویح ختم ہونے تک بھیک مانگتے نظر آتے ہیں یہ وہ بھکاری ہیں جنہوں نے حقداروں کا حق بھی مارلیا ہے لاؤڈ سپیکر پر بھیک مانگنے کا رواج بھی عام ہوتا جارہا ہے مگر انتظامیہ ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں