ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کا فقدان بحران بن گیا

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کا فقدان بحران بن گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی کام کرنیوالی سے سے بڑی اعلاج گاہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں ادویات کا فقدان بحران کی شکل اختیار کر گیا۔۔۔

ہسپتال انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے سبب یہاں ادویات کو کجا گزشتہ کئی ماہ سے ایکسرے فلمیں تک دستیاب نہیں اور مریضوں کو سادہ کاغذ پر ایکس رے پرنٹ کر کے تھما دیا جاتا ہے جس سے پیچیدہ امراض کی تشخیص ممکن ہی نہیں، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رعد عمل کا اطہار کرتے ہو ئے مطالبہ کیا ہے ہسپتال کے جملہ امور کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور اس بحرانی صورتحال کے ذمہ داران کیخلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے ، عوامی حلقوں کے مطابق موجودہ صورتحال محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتال انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، موجودہ ہسپتال کو فعال رکھنے کی بجائے ون یونٹ کی آڑ میں محکمہ صحت کے تمام وسائل اور فنڈز کا رخ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اس ہسپتال میں ضم کرنے کی ون یونٹ پالیسی کی جانب موڑ دیا گیا ہے اور آدھا تیتر آدھا بٹیر کے مصداق دونوں ہسپتال اپنی افادیت کھو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی ون یونٹ پالیسی سے قبل ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال محکمہ صحت کا فعال تریں ادارہ تھا جسے ایک منظم سازش کے تحت سول ہسپتال خوشاب کے ساتھ منسلک کرنے کی آڑ برتباد کیا جا رہا ہے ،م انہوں نے کہا کہ جن ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سہولیات تقسیم کر دی جائیں تو اس ہسپتال میں کچھ نہیں بچے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں