بجلی کے جھو لتے تار شہریوں کے لئے خطرہ بن گئے

بجلی کے جھو لتے تار شہریوں کے لئے خطرہ بن گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) واپڈا اہلکاروں کی عدم تو جہ کے باعث شہر کی اہم گزرگاہوں پر بجلی کی جھولتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔۔۔

اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ ‘کندیاں شہر کی اہم ترین گزرگاہوں جرنیلی روڈ،گلی آراں والی مین بازار،صدیقی بازار ،المعصوم چوک کے اطراف بجلتی لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں طوفان،آندھی کی وجہ سے ہائی وولٹیج تاروں کے گرنے سے قریبی آبادیوں کے مکینوں اور مال مویشیوں کا لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے اہل علاقہ کی جانب سے کندیاں فیسکو سب ڈویثرن کے متعلقہ افسران کو شکایت درج کروانے کے باوجود کوء شنوا ئی نہیں ہوء شہریوں نے فیسکو چیف سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں