تعلیمی بورڈ کا اجلاس ، 32نکاتی ایجنڈا پر اہم فیصلے ، پنشنرز کا بقایا جات ادا کرنے کی منظوری

تعلیمی بورڈ کا اجلاس ، 32نکاتی ایجنڈا پر اہم فیصلے ، پنشنرز کا بقایا جات ادا کرنے کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگود ھا محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں 32 نکاتی ایجنڈا پر اہم فیصلے کئے گئے ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فاروق اکمل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی، سیکرٹری بورڈ نے ایجنڈا پر بریفنگ دی، اجلاس میں سپروائزری اور مارکنگ عملہ کو ادائیگیوں کیلئے بجٹ کے اجرائ، مارک امپرومنٹ پالیسی کے نفاذ ، بورڈ پنشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی ، 6 بورڈ ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے ، خاتم النبین ہسپتال کو بورڈ پینل میں شامل کرنے ، ایک اوایس ڈی اسامی اور 17 اے کے تحت ایک ملازم کے بچہ کی تقرری ، نئے بلاک کی تعمیر کیلئے محکمہ بلڈنگ کو ادائیگی کرنے سمیت بی او جی کے سابقہ اجلاس میں کئے فیصلوں کے توثیق کی منظور ی دی گئی۔ کمشنر وچیئرمین نے کہاکہ بورڈ آف گورنرز کی مشاورت سے تعلیمی بورڈ کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں گے ۔ امتحانی نظام کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے ۔ بعدازاں کمشنر نے حالیہ ترقی پانے والے 8 بورڈ افسران میں آرڈر بھی تقسیم کئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں