ستھرا پنجاب پروگرام :اے سی حاکم خان کا شہر کا دورہ

 ستھرا پنجاب پروگرام :اے سی حاکم خان کا شہر کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تجاوزات ہٹانے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا ۔۔

ان کے ہمراہ چیف افیسر بلدیہ میاں انیس عباس اور میونسپل عملہ بھی تھا انہوں نے پھلروان روڈ اور چوک دروازہ چکوالا میں قائم تجاوزات ہٹانے کے لئے بلدیہ کو ہدایات دیں اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ تجاوزات سے بعض رہیں دکانوں کے آگے حد بندی کر دی گئی ہے لائن کراس کرنے والوں کا سامان ضبط اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جائے گا عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پھلروان روڈ اور چوک دروازہ چکوالا میں قائم تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے اور منہ زور قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کر کے انتظامی رٹ بحال کی جائے اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کا بھی دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں