پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں،گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کا حکم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں،گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔

 اور واضح کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ دلانے کے لئے ہر مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں ،کارکردگی نہ دکھانے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا، وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر ہر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں