دیرینہ دشمنی پرمخالف کی فائرنگ ،نوجوان زخمی ہو گیا

دیرینہ دشمنی پرمخالف کی فائرنگ ،نوجوان زخمی ہو گیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی میں دیرینہ دشمنی پرمخالف کی فائرنگ سے انس بلال نامی نوجوان شدید زخمی تشویشناک حالت میں۔

 ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کردیا، پولیس نے مضروب کے کزن راشد اقبال کی درخواست پر 4افراد کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی‘بلاک 4سلانوالی کے رہائشی انس بلال ،شاہد سلطان اور زاہد سلطان کے مابین دشمنی چلی آرہی ہے ،چند سال قبل شہر کے شرفانے دونوں پارٹیوں کو مسجد میں بٹھاکر صلح کرادی تھی لیکن دشمنی کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی اور گزشتہ روز شاہد سلطان وغیرہ نے مدنی پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار انس بلال نامی لڑکے پر فائرنگ کردی اور گولی انس بلال کی ٹانگ میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اورانس بلال کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا، بعدازاں سلانوالی پولیس نے مضروب انس بلال کے کزن راشد اقبال کی درخواست پر شاہد سلطان، زاہد سلطان ، سہیل ممتاز اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں