افسروں کی چھٹیاں،قصابوں کی چاندی ،کوئی کارروائی نہ ہوسکی

 افسروں کی چھٹیاں،قصابوں کی  چاندی ،کوئی کارروائی نہ ہوسکی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )عید کے دن قصابوں کی لوٹ مار بڑا گوشت 1000سے 1100 روپے جبکہ بکرے کا ۔۔

گوشت 2000سے 2200 روپے فی کلو فروخت کرتے رہے شہریوں نے تحصیل افسران کو کو اس لوٹ مار کی ٹیلیفون پر اطلاع دی تو مجاز افسروں نے نے بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں آپ پولیس سے رابطہ کر لیں میں انھیں فون کر دیتا ہوں کہیں بھی سنوائی نہ ہونے پرشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ قصابوں نے چاند رات ہی گوشت کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ انتظامیہ کو بھی مطلع کرنے کے باوجودکوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں