کمرشلائزریشن فیس،پراپرٹی ٹیکس وصولی اہداف نا مکمل

کمرشلائزریشن فیس،پراپرٹی ٹیکس وصولی اہداف نا مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کنٹرول شیڈ’ کینو فیکٹریز اور کولڈ سٹوریجز بنا کر کمرشلائزیشن کی فیسوں اور ۔۔

پراپرٹی ٹیکس کی مد میں دیئے گئے اہداف کی عدم تکمیل اور مبینہ بے ضابطگیاں متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہیں ،جبکہ حکومت کی طرف سے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا،ذرائع کے مطابق اس مد میں چاروں اضلاع کے بلدیاتی اداروں کو دیئے گئے سالانہ ہدف کے مقابلہ میں ریکوری پہلے تین سہ ماہیوں میں مایوس کن رہی ،جبکہ مالکان کی اکثریت کنٹرول شیڈز’ کینو فیکٹریز اور کولڈ سٹوریج قائم کرکے نقشہ جات کی فیسوں اور پراپرٹی ٹیکس سے بچنے کے لئے سرکاری ریکارڈ میں املاک کو رہائشگاہیں ظاہرکرکے رقوم بچاکر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں ، اسی طرح کمرشلائزیشن فیس کی لاکھوں روپے کی رسیدیں کاٹ کر یہ ریونیو بھی تاحال متعلقہ افسران نے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا،جس پر ایڈمنسٹریٹرز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ترجیح بنیادوں پر رہائشگاہوں میں قائم کمرشل یونٹس اور بد عنوانیوں کے مرتکب متعلقہ ملازمین کے خلاف کاروائی کی تفصیلات ارسال کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں