ستار کالونی میں سڑکوں ، سیوریج نظام کی عدم تعمیر ، لو گوں کو مشکلات

 ستار کالونی میں سڑکوں ، سیوریج نظام کی عدم تعمیر ، لو گوں کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گنجان آبادی ستار کالونی میں سڑکوں ، سیوریج نظام کی عدم تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکینوں کیلئے مسائل کی آماجگاہ بناہوا ہے۔۔۔

 سیاسی نمائندوں کی طفل تسلیاں اور بار بار آگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ کی طر ف سے نوٹس نہ لئے جانے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،کچی گلیوں کے درمیان سے گزرنے والی نالیاں عام حالات میں ویسے ہی آمد و رفت میں رکاوٹ ہیں بلکہ بارش کے دنوں میں کیچڑ اور گندے پانی کے باعث شہریوں کے مسائل کئی گنا بڑھ جاتے ہیں مکینوں کو کہنا ہے کہ جدید دورمیں بھی شہر کی اس کالونی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سیاسی نمائندوں اور انتظامی افسران کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، متعدد بار تحریری اور زبانی آگاہ کر چکے ہیں مگر کوئی سنتا ہی نہیں ،انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں