ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ریٹائر اکاؤنٹ آفیسر کیلئے تقریب

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ریٹائر اکاؤنٹ آفیسر کیلئے تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کی جانب سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ریٹائر ہونے والے اکاؤنٹ آفیسرملک محمد شفیع کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نئیر عباس خان ،اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر آصف محمود،ڈاکٹر خواجہ سہیل ،ڈاکٹر محسن عباس،فارماسسٹ طاہر نوید، چیئرمین پیرا میڈیکس غلام مجتبیٰ، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر ولید اقبال، اکاؤنٹنٹ محمد سنی ، ملک محمد نعیم، ظفر اقبال چھٹہ، سید فخر شاہ ، سینئر کلرک محمد علی شاہ ، ممتاز بھٹی ، افسر علی شاہ ، جمیل شاہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد شفیع 40 سال تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے بطور اکاؤنٹنٹ آفیسر فرائض سرانجام دینے کے بعد ایٹائرڈ ہوگئے ہیں ا?ج ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ہیلتھ میں تجربہ کار آفیسر کا جو خلا پیدا ہوا ہے اس خلا کو ختم ہونے میں برسوں بیت سکتے ہیں کیونکہ ملک محمد شفیع کو جتنا دفتری قانون رول پرعبور حاصل تھا ضلع بھر میں کسی اور آفیسر کو حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسپتال کے افسران و ملازمین ملک شفیع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد خلا ختم کرنے کی کوشش کرینگے ، محکمہ ہیلتھ کے افسران و ملازمین اپنے آپ کو قانون کا پابند بنائے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہم سب کو معاوضہ ملتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں