مینڈیٹ چوروں کیخلاف آخری حد تک جائینگے ، عبداﷲ ممتاز کاہلوں

 مینڈیٹ چوروں کیخلاف آخری  حد تک جائینگے ، عبداﷲ ممتاز کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق ٹکٹ ہولڈر و پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بیرسٹر عبداﷲ ممتاز کاہلوں نے کہاہے کہ ہم عدالت کے ان جج صاحبان کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔

جو استقامت کیساتھ فیصلے دے رہے ہیں ہم مینڈیٹ چوروں کیخلاف آخری حد تک جائینگے اور جن حلقوں پر دھاندلی ہوئی ہے ان پر اپنے کیس لڑ رہے ہیں اور انشاء اﷲ 8فروری کو ہمارا جو حق چھینا گیا تھا وہ حق واپس لیں گے۔ جعلی حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا جو لوگ کہتے تھے کہ عمران خان ایک دن بھی جیل نہیں کاٹے گا انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کٹ تو سکتا ہے جھکے گا نہیں اور عمران خان نے پوری قوم کو ثابت قدم رہ کر یہ پیغام دیدیا ہے کہ حق پر رہنے والا کبھی شکست تسلیم نہیں کرتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں