جہلم برج پر اوورچارجنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

جہلم برج پر اوورچارجنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) جہلم برج پر اوورچارجنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، ٹال ٹیکس کی آڑ میں لوگوں کی جیبیں خالی کی جارہی ہیں۔۔۔

اور انتظامیہ خاموش تماشائی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے عوامی حلقوں کے مطابق ٹھکیداردھڑلے سے اوور چارجنگ کرنے میں مصروف بار بار انتظامیہ کو شکایات کرنے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ،کمشنر سرگودھا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث ایکسین ہائی وے سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں