بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ادائیگی پر بھگدڑ،خواتین زخمی

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ادائیگی پر بھگدڑ،خواتین زخمی

بھیرہ(نامہ نگار ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی ادائیگی کے لئے قائم سنٹر پر بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔۔۔

 جس پر خواتین نے بھیرہ ملکوال روڑ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک کی لائنیں لگ گئیں، اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل پولیس افیسر فیاض احمد ہنجرا موقع پر پہنچ گئے اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھلوا دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غلام عباس گوندل نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی کے لئے ایک ڈیوائس کام کر رہی تھی اور مستحقین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں ادائیگی کے لئے ڈیوائس کی تعداد فوری طور پر 4 کر کے خواتین عملہ تعینات کر دیا گیا ہے خواتین نے الزام لگایا کہ رقم کی ادائیگی کے لئے ایک ریٹیلر اپنے من پسند افراد سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپیہ تک رشوت دینے والے افراد کو رقم کی ادائیگی کر رہا ہے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ،انہوں نے کہا کہ وہ دور دراز سے کرایہ بھر کر ماہ رمضان سے چکر لگا رہی ہیں اور شام کو خالی ہاتھ لوٹ جاتیں ہیں انہوں نے ناروا سلوک پر عملہ کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں