کرپٹ سیاستدانوں کو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگایاسیاست چھوڑنی پڑیگی ،چو دھری حامد حمید

 کرپٹ سیاستدانوں کو احتساب  کے کٹہرے میں آنا ہوگایاسیاست  چھوڑنی پڑیگی ،چو دھری حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کرپٹ سیاستدانوں کو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا یا پھر سیاست کو خیر آباد کہنا ہوگا حکومت نے۔۔

 بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے احتساب پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے اور کرپٹ عناصر کی چیخیں نکلنا شروع ہوجاتی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالوں کو اب کہیں جگہ نہیں ملے گی اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان کا احتساب کریں ملک کو کرپشن نے جتنا نقصان پہنچایا ہے۔ شاید اتنا دہشتگردی سے نہ پہنچا ہو چوہدری حامد حمید نے کہا کہ عمران اینڈ کمپنی نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں