شاہ پور اور گردونواح میں بارش جاری رہی

شاہ پور اور گردونواح  میں بارش جاری رہی

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور اور گردونواح میں رات گئے شروع ہونے والی بارش دن کے وقت بھی جاری رہی ، تیز بارش کی وجہ سے گندم کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بازاروں۔۔

 ، گلیوں اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے کی کوشش میں مصروف نظر آیا ،زرعی ماہرین کے مطابق اگر بارش کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو گندم کی فصل کو نقصان ہو گا۔ اور کٹائی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ، کھیت خشک ہونے تک گندم کی کٹائی نہ کی جائے 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں