عام آدمی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہونگے ‘چو دھری عدیل

عام آدمی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہونگے ‘چو دھری عدیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاسی و سماجی رہنماء چو دھری عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ جب تک عام آدمی کے معاشی حالات درست نہیں ہونگے۔۔

 ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا 72سال سے جو بھی برسر اقتدار آیا اس نے اپنی کمپنی کا چورن بیچا اور چلا گیا عوام کا ہاضمہ اس چورن سے درست ہونے کی بجائے خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے اب اس کے علاج کی ضرورت ہے اگر معاشی حالات درست کرنے کا علاج نہ کیا گیا تو آئندہ حکومتوں کا چلنا مشکل ترین ہوجائیگا عام آدمی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہونگے حکومت لوگوں کو زکوۃ اور بیت المال’ احساس پروگرام’ بے نظیر سکیم سے رقم دینے کی بجائے اس رقم سے ملک بھر میں کارخانے لگا کر مستحق لوگوں کو روزگار فراہم کرے اس سے زکوۃ لینے والوں میں کمی اور ہنر مند پیدا کرنے میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ معاشی حالت درست کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں