عوام روٹی کپڑا اور مکان ،لیپ ٹاپ کا جھانسہ دینے والوں کا ووٹ سے محاسبہ کریں،مہر عامر الیاس

عوام روٹی کپڑا اور مکان ،لیپ  ٹاپ کا جھانسہ دینے والوں کا ووٹ  سے محاسبہ کریں،مہر عامر الیاس

بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مہر عامر الیاس نے کہا ہے کہ پرانا پاکستان ہو یا نیا پاکستان عوام کو وہ۔۔

 پاکستان چاہیئے جس میں امیر اور غریب کیلئے قانون برابر ہو حقوق برابری کی سطح پر ملتے ہوں عوام کی بدقسمتی ہے کوئی ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر قوم پر مسلط ہوا تو کوئی روٹی’ کپڑا اور مکان کا لالی پاپ دیتا رہا تو کسی نے لیپ ٹاپ کا جھانسہ دیکر قوم کو بیوقوف بنایا اب عوام کے پاس صرف اور صرف ایک راستہ ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں جو ان کے ووٹوں کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر فروخت کردیتے ہیں ان کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو ، انہوں نے کہا کہ جب تک قائد اعظم کا پاکستان اس قوم کو نہیں دیا جائیگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کریگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں