عدل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

  عدل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی  ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عدل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت ملک آفتاب احمد اعوان منعقد ہوا ۔۔

جس میں ایگزیکٹو باڈی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جنرل سیکرٹری ملک حیدر اعوان نے فاؤنڈیشن کی سابقہ کاروائی بیان کی اس موقع پر فاؤنڈیشن کا آئندہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا صدر عدل ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک آفتاب احمد اعوان نے عہدید اروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ضلع کچہری میں فری لیگل ریسورس سنٹر کا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے ۔جس کے چیئرمین فیصل امان تارڑ ہوں گے بعد ازاں انکی زیر نگرانی چھ رکنی پینل بھی بنایا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں