گندم کی ذخیرہ اندوزی،آٹا مہنگا ہونیکا خدشہ

گندم کی ذخیرہ اندوزی،آٹا مہنگا ہونیکا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرکاری گندم کی خریداری کے ہدف پر ابہام پیدا ہونے سے ذخیرہ اندوز مافیا متحرک ہو گئے۔۔

 ذرائع کے مطابق کسانوں سے سستی گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے اور پھر یہی گندم مہنگے داموں فلور ملز مالکان کو فروخت کی جائیگی جس سے ایک بار پھر آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ بڑھ جائیگا اس وقت مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 3200سے 3300روپے فی من ہیں اور آئندہ چند ماہ میں گندم کا بحران پیدا کرکے ذخیرہ اندوز اس کا فائدہ اٹھائینگے ،کاشتکاروں اور صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ ذخیرہ اندوز مافیا کا خاتمہ اور کاشتکاروں کو بہتر ریلیف فراہم کرکے گندم کے ریٹ متوازی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں