کارپوریشن کے 14گرائونڈز نیلام کر نے کی منظوری

 کارپوریشن کے 14گرائونڈز نیلام کر نے کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہ /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے ادارے کی امدن میں اضافہ کرنے کے لیے شہر کے۔۔

 14 مختلف کھلے گراؤنڈ کو نیلام کرنے کی منظوری دے دی ان جگہوں کی نیلامی 10 سال کے لیے دی جائے گی جس میں بعد ازاں پانچ سال کی تو سیع کی جا سکے گی ان پلاٹوں کو لیز پر لینے والے اس جگہ پیٹرول پمپ مارکی سپورٹس سرگرمیاں اور دیگر ایسے کاروباری کام کر سکیں گے ان جگہوں میں دو سبزی منڈی ایک جناح کالونی ایک میونسپل کارپوریشن کے دفتر اور دیگر مین واٹر سپلائی واٹر ورکس اور اقبال کالونی میں ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں