ذہنی معذور معمر خاتون کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

ذہنی معذور معمر خاتون کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )موضع ناڑی میں ذہنی معذور معمر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کو خود کو موت کے حوالے کر دیا ۔۔

، متوفیہ کے اہلخانہ کے مطابق 75 سالہ ملکھاں بی بی زوجہ غازی خان اعوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں لاعلمی میں کھائیں ،حالت بگڑنے پر اسے ریسکیو 1122 کے جوان ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ راستہ میں ہی خالق حقیقی سے جا ملی ، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کٹھہ سگھرال پولیس ہسپتال پہنچ گئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میت تدفین کیلئے ورثا کے سپرد کر دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں