لینڈ ریکارڈ سنٹر پر سٹاف مہیا کیاجائے ،تاجروں کا مطالبہ

 لینڈ ریکارڈ سنٹر پر سٹاف  مہیا کیاجائے ،تاجروں کا مطالبہ

کمرمشانی (نامہ نگار )انجمن تاجران کمرمشانی کے سابق صدر الطاف خان،کسان ونگ کے رضا محمد گاڑو نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر پر سٹاف مہیا کیاجائے۔۔۔

مشترکہ بیان میں کہا کہ 2014میں عوام کی سہولت کیلئے پنجاب حکومت نے ہر تحصیل میں لینڈریکارڈ سنٹر بنائے جہاں پر کروڑوں روپوں کی لاگت سے بلڈنگ ودیگر میٹریل مہیاکیاگیااس طرح تحصیل عیسیٰ خیل میں بھی لینڈ ریکارڈ سنٹر بنایاگیاہے جہاں پر کنٹریکٹ پر ملازمین بھرتی کیے گیے جن میں اکثریت چھوڑ کردوسری محکموں میں چلی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں