پروموٹ ہونیوالے طلبہ و طالبات کی اکثریت درسی کتب سے محروم

پروموٹ ہونیوالے طلبہ و طالبات  کی اکثریت درسی کتب سے محروم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں تعلیمی نتائج آنے کے ایک ماہ بعد بھی اگلی کلاسوں میں پروموٹ ہونیوالے طلبہ و طالبات کی اکثریت درسی کتب سے محروم۔۔۔

حکومت نے کسی بھی سرکاری سکول کو اس کی ڈیمانڈ کے مطابق کتابیں نہیں دیں ،50فیصد سے زائد طلبہ و طالبات بازار سے کتب خریدنے پر مجبور ہیں ، سرکاری سکولوں کے تدریسی سٹاف کے مطابق کتابوں کی فراہمی میں مزید تاخیر کے باعث موسم گرما کی تعطیلات س سے قبل سلیبس کور کرنے ہدف پورا نہیں ہو سکے گا ، ادھر کتب کی فراہمی میں تاخیر پربچوں کے والدین کے ساتھ تدریسی سٹاف بھی پریشان ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں