قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم پولیس کے شکنجے میں آ گیا

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم پولیس کے شکنجے میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم پولیس کے شکنجے میں آ گیابتایا جاتا ہے کہ۔۔

تھانہ بھلوال صدر نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری A کے اشتہاری مجرم فہد کو گزشتہ روز کاروائی کر کے گرفتار کر لیا جس نے ناحق قتل کیا اور روپوش ہو گیا تھا ملزم کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں