ملیریا’ ٹائیفائیڈ اور ہیضہ سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں بارے آگاہی دینے کی ہدایت

 ملیریا’ ٹائیفائیڈ اور ہیضہ سمیت دیگر جان  لیوا بیماریوں بارے آگاہی دینے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن نے چاروں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو موسم گرما اور مون سون کے دوران پھیلنے والی وبائی امراض بارے ‘‘سیزنل اویئرنس’’ اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔

’ محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسر کو ملیریا’ ٹائیفائیڈ اور ہیضہ سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں کے شکل اختیار کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اور مریضوں کے ان امراض میں مبتلاء ہونے کے بعد علاج معالجے بارے سہولیات کی فراہمی کی اگاہی بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں