ڈلیوری کیلئے آنیوالی خواتین کے ورثا خون کا انتظام کر کے آئیں، قیصر اقبال خان

   ڈلیوری کیلئے آنیوالی خواتین  کے ورثا خون کا انتظام کر کے  آئیں، قیصر اقبال خان

کندیاں( نمائندہ دنیا ) میانوالی میں موت اور زندگی کی جنگ لڑنے والے مریضوں کی جان بچانے کیلئے خون جمع کرکے مریضوں تک پہنچانے والے معروف سماجی ورکر اور پیٹرولنگ پولیس میانوالی کے۔۔۔

 اہلکار قیصر اقبال خان سوانسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈلیوری کیسز کے لئے آنے والی خواتین کے لواحقین پہلے اپنے مریضوں کے لئے بلڈ ارینج کرکے آئیں، ہمیں بلڈ ڈونر کی کمی کا سامنا ہے ، آپکو اب اس وقت بلڈ ملے گا جب آپ خون کے بدلے میں تھیلیسمیا والے بچوں کو خون دیں گے کیونکہ میرے پاس ذاتی بلڈ بینک نہیں ہے نہ ہی میری کو ئی ذاتی لیبارٹری ھے جہاں سے میں آپ کو بلڈ فوری بلڈ ارینج کر کے دے سکوں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں