پلا سٹک بیگز ماحول کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں:ڈپٹی کمشنر

پلا سٹک بیگز ماحول کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں:ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں نے کہا کہ حکو مت نے 5جو ن 2024 سے پلاسٹک /پو لی تھین کے بیگز کے استعمال پر پا بندی عائد کر دی ہے شہری اور تاجر حضرات حکو متی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنا تے ہو ئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو اپنی زندگی سے ترک کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلا سٹک بیگز ماحول کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں اور یہ ما حول کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پلاسٹک زمین میں دب جا نے کے باوجود کئی سالوں تک بھی حل نہیں ہو تا اور ہمارے سیوریج سسٹم سمیت ماحول کو بری طرح متاثر کر تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر اور کمیونٹی آنیوالی نسلوں کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں سے پلاسٹک بیگز اور اس سے تیار کر دہ مصنوعات کو ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ما حول کی بہتری اور آنیوالی نسلوں کی بقاء کیلئے ذمہ دار شہری ہو نے کا ثبوت دیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حو لیات رحمت اللہ خان، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رضوان ڈار، سینئر انسپکٹر محمد عمران علی کے علا وہ انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی ما حو لیات نے ڈپٹی کمشنر کو سنگل شاپنگ بیگز اور پو لی تھین سے تیاری ہو نیوالی مصنوعات جن پر حکو مت کی جا نب سے پا بندی عائد کی گئی ہے سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تحفظ ما حو لیات کے افسران کو ہدایت کی کہ پلا سٹک بیگز کے استعمال کے خلا ف جاری مہم سے متعلق لوگوں کو زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کریں اور پبلک مقامات پر آگہی بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کئے جا ئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں