کھیتوں سے ملنے والی لڑکی کی شناخت ‘گلہ دباکر قتل کیا گیا

 کھیتوں سے ملنے والی لڑکی کی شناخت ‘گلہ دباکر قتل کیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کے علاقے اجنالہ روڈ پر کھیتوں سے ملنے والی لاش محمد نوازکی بیٹی کی نکلی جو پانچ روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہوئی تھی۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھلوال کے علاقے اجنالہ روڈ پر ایک دوشیزہ کی لاش ملی تھی جو سیٹلائٹ ٹاون بھلوال کے رہائشی محمد نواز کی بیٹی میرب نواز کی نکلی جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے ،قائم مقام ڈی پی او،انوسیٹی گیشن ایس پی سرگودہا فرحان اسلم نے مقتولہ کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی اور تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اس موقع پر قائم مقام ڈی پی او،انوسیٹی گیشن ایس پی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے اس سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے ، نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم جیو فینسنگ اور جدید ذرائع کے ذریعے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اصل ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں