پی آر ایس ایس‘ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ کا دورہ میانوالی

پی آر ایس ایس‘ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ کا دورہ میانوالی

دائودخیل(نمائندہ دنیا ) پی آر ایس ایس اور پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کی ٹیم کادوروزہ دورہ میانوالی،میانوالی کے عملہ سے ملاقات اور سکول میں بورڈ بیس کمیونٹی سیشن میں شرکت۔۔۔

تفصیل کے مطابق پی آر ایس پی اور ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ کی ٹیم نے میانوالی میں جاری پراجیکٹ کا درہ کیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد سعید ،امان اللہ خان جنرل منیجر اور ٹیم لیڈر رانا غضنفر علی نے شریک تھے ، ٹیم نے پہلے دن ڈسٹرکٹ آفس پی آر ایس میں سوشل موبلائزر ،ڈسٹرکٹ منیجر اور آفس ایڈمن کے مابین پروجیکٹ کے بارے فردا فردا ڈسکشن کی اسکے علاوہ فلیڈ ورک اور آفس ورک کی ماھانہ پراگریس رپورٹ چیک کی دوسرے دن گورنمنٹ ھائی سکول کندیاں میں بورڈ بیسڈ کمیونٹی سیشن کا انعقاد ہونا تھاجس میں پی آر ایس پی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زمان اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد اور ہیڈ ٹیچر ضیاء اللہ نے بھی مہمان گرامی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی اس سیشن میں کمیونٹی کے اور بچوں کے والدین سمیت ساٹھ مرد اور خواتین نے شرکت کی سوشل موبلائزر عافیہ انور پی آر ایس پی نے تمام کمیونٹی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ آج کے سیشن میں آپ نے اپناقیمتی وقت دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں