گھریلو ناچاقی پر پھیری والے محنت کش کا اقدام خودکشی

گھریلو ناچاقی پر پھیری والے محنت کش کا اقدام خودکشی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محلہ رسول نگر خوشاب میں محنت کش 50سالہ غلام محمد لوہار نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔۔۔

 اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیاہے ، معلوم ہوا ہے کہ غلام محمد بائیسکل پر پھیری لگاتا تھا اس نے گھریلوناچا قی سے دل برداشتہ ہو کر پھیری کے دوران ہی گولیاں کھائیں ، اطلاع ملتے ہی اسے ہسپتال پہنچایا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق غلام محمد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ڈاکٹرز اس کی زندگی بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں