فٹ پاتھ بنانیوالے ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی ،10دکانیں سیل

فٹ پاتھ بنانیوالے ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی ،10دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر عملہ نے کچہری بازار میں بننے والے فٹ پاتھ کے ٹھیکے دار کو ادائیگی نہ کرنے پر دکانیں سیل کر دی۔۔۔

ذرائع کے مطابق کمشنر سرگودھا نے تمام بازاروں کے فٹ پاتھ ایک جیسے بنانے کے لیے متعلقہ دکانداروں کو ٹھیکے دار کو ادائیگی کرنے کی ہدایت کی تھی اس ضمن میں سٹی روڈ کے دکانداروں نے ادائیگی کر کے فٹ پاتھ تعمیر کرا لیے ہیں جبکہ کچہری بازار میں ٹھیکیدار کا عملہ فٹ پاتھ کی تعمیر کرنے میں مصروف ہے بعض دکانداروں کی جانب سے عدم ادائیگی کی شکایت پر کمشنر سرگودھا کے حکم پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے عملہ نے 10 سے زائد کانوں کو سیل کر دیا بعدازاں سیل کی جانے والی دکانوں کے مالکان کی استدعا اور ادائیگی کی یقین دہانی پر بلدیہ نے ان دکانوں کو ڈی سیل کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں