2279 کھلے مین ہولز موت کے کنویں بن گئے

2279 کھلے مین ہولز موت کے کنویں بن گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل حکام فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث خاموشی اختیار کرنے پر مجبور جبکہ شہر میں جا بجا کھلے مین ہولز بدستور موت کے کنویں بنے ہوئے ہیں۔۔۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کی مختلف مین شاہراؤں ،لنک روڈز اور گلیوں میں 2279مین ہولز پر ڈھکن ہی نہیں، اسی طرح 1414سلیبیں ٹوٹنے کی وجہ سے ڈھکن گٹروں میں گرے پڑے ہیں یا چوری ہو چکے ہیں،جبکہ 1483مین ہولز کے کڑے تک غائب ہیں،مذکورہ اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ صورت حال سے متعدد بار مقامی انتظامیہ حکام بالا کو آگاہ کر چکی ہے ، کاپوریشن حکام کے مطابق مجموعی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کو 2کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے جس کی منظوری کیلئے رواں مالی سال کے تحت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رجوع کیا گیا تاحال اس سلسلہ میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آنے پر مقامی افسران نے بھی خاموشی اختیار کر لی جس کی وجہ سے صورتحال شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے ، کھلے مین ہولز کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول ہیں، جن میں مالی و جانی ضیاع ہونے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے کہا ہے کہ کھلے مین ہول انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں