منشیات فروش منشیات بیچنا چھوڑ دیں یا علاقہ :اے ایس پی محمد فہیم کلواڑ

منشیات فروش منشیات بیچنا چھوڑ دیں  یا علاقہ :اے ایس پی محمد فہیم کلواڑ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) اے ایس پی محمد فہیم کلواڑ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا نشہ بیچنے والوں کی ہمارے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں یا منشیات فروش منشیات بیچنا چھوڑ دیں۔۔۔

 یا علاقہ چھوڑ دیں یہ بات کوٹ مومن میں تعینات ہونے والے نئے اے ایس پی محمد فہیم کلواڑنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا اور مظلوم کی دادرسی میری اولین ترجیح ہوگی دریں اثناء انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی ان سے ملاقات کی اور علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے تسلی دی کہ انشاء اللہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں سب اچھا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں